ویب ڈیسک : شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احسن خان کی نئی انسٹاگرام پوسٹ دیکھ کر مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے۔
احسن خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ مشہور ڈارمہ سیریل ’فراڈ‘ کا اوریجنل ساؤنڈ ٹریک سن کر لطف اندوز ہوتے نظر آرہے ہیں۔
اس ویڈیو میں تشویشناک بات اداکار کی ناک ہے جوکہ کچھ بدلی ہوئی نظر آرہی ہے۔
اداکار کی اس پوسٹ پر مداح ڈرامہ سیریل ’فراڈ‘ میں ان کی شاندار اداکاری کی تعریف کرتے اور ان کی ناک کے بدلے ہوئے نقش کے بارے میں پوچھتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ایک صارف نے تو کمنٹ میں یہ لکھا ہے کہ احسن خان نے اپنی ناک کی سرجری کروائی ہے۔