ویب ڈیسک: واٹس ایپ اپنے ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے ایک سے زیادہ چیٹ سلیکشن فیچر متعارف کرانے کا منصوبہ بنا رہا ہے، جو صارفین کو آسانی سے اپنی چیٹس کو منظم کرنے میں مدد دے گا۔
پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی دنیا کی مقبول ترین ایپلی کیشن واٹس ایپ اپنے صارفین کے لئے ہمہ وقت کچھ نیا کرنے کی مگن میں رہتا ہے یہی وجہ ہے کہ اس کے صارفین کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
واٹس ایپ کی جانب سے چند ماہ قبل ڈیسک ٹاپ ورژن میں ایڈٹ کا بٹن متعارف کرایا گیا تھا تاہم اب کمپنی نے اپنے ڈیسک ٹاپ ورژن کے لیے ایک سے زیادہ چیٹ سلیکشن فیچر متعارف کرانے کا منصوبہ بنایا ہے جس کی مدد سے صارفین اپنی چیٹس کو مزید منظم کرسکیں گے۔
واٹس ایپ کی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ’ویب ایٹ انفو‘ کے مطابق ایپلی کیشن کے ماہرین ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے ‘سلیکٹ چیٹس’ فیچر پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔
فی الحال تو ڈیسک ٹاپ صارفین کے لئے واٹس ایپ پر متعدد چیٹس کے ساتھ کام سرانجام دینا مشکل ہے، وجہ یہ ہے کہ اس میں ایک اسکرین شاٹ دائیں جانب موجود چیٹ مینو کے تحت ‘چیٹ منتخب کریں’ کا اختیار دکھاتا ہے۔
یہ فیچر ابھی اپنے ابتدائی مراحل میں ہے اور اس کے بارے میں کہنا قبل از وقت ہوگا کہ یہ صارفین تک کب پہنچے گا؟تاہم یہ توقع کی جاسکتی ہے کہ واٹس ایپ کے متعدد چیٹ سلیکشن اگلے سال اس کا حصہ بن جائیں گے۔