پریشر ہارن، فینسی نمبر پلیٹس اور کالے شیشوں کی خریدوفروخت پر پابندی عائد

30 Dec, 2022 | 09:44 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں پریشر ہارن، فینسی نمبر پلیٹس اورکالے شیشوں(ٹینٹڈگلاسز) کی خریدو فروخت پر 2 ماہ کے لیے پابندی عائدکردی گئی۔

کمشنر کراچی اقبال میمن نے 2 ماہ تک پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہوٹر، سائرن اور  بار لائٹس کی فروخت اور استعمال پربھی پابندی عائد کردی گئی ہے،30 دسمبر 2022 سے یکم مارچ 2023 تک مکمل پابندی رہےگی۔

شہر میں اس حوالے سے بڑے پیمانے پرکریک ڈاؤن کرنےکا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، کمشنر کراچی نے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کو عمل درآمد کی ہدایت کی ہے، پابندی کی خلاف ورزی پرکمشنر نے تمام ڈی سیزکو فوری طور  پر مقدمات درج کرانےکی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں