ویب ڈیسک:صوبائی دارالحکومت پشاور میں ایک ماہ میں نمونیے سے 175 بچے جان کی بازی ہارگئے ۔
رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نمونیا کی عام بیماری پر قابو پانے میں بھی ناکام ہوگئی ، پشاور کے تین بڑے ہسپتالوں میں ایک ماہ کے دوران نمونیا سے 175 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں ۔
رپورٹس کے مطابق نمونیا سے خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں 153 بچے ، 12 لیڈی ریڈنگ اور 10 بچے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں جاں بحق ہوئے۔ترجمان کے مطابق صرف خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں نمونیا سے متاثر 447 بچوں کو لایا جاچکا ہے جن کا علاج جاری ہے۔