نیو ائیر نائٹ،لاہور میں زہریلی شراب سپلائی کرنے کی کوشش ناکام

30 Dec, 2021 | 10:43 PM

Imran Fayyaz

(حسن خالد)ریس کورس پولیس کاروائی ,برانڈڈ شراب فروخت کرنے والا شراب فروش  کوگرفتار کرلیا گیا۔

ایس ایچ او ریس کورس رضا عباس کے مطابق شراب فروش لزلی کے قبضہ سےدرجنوں مختلف برانڈز شراب کی بوتلیں برآمد کی گئیں۔شراب فروش لزلی نیو ائیر نائٹ کے حوالے سے کلب چوک میں شراب فروخت کر رہا تھا۔
 دوسری جانب جنوبی چھاؤنی پولیس نے شراب کی فیکٹری پر چھاپہ مار کر خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار کرلیے۔گرفتار ملزمان میں دانش مسیح، مختار مسیح اور رانی بی بی ناصر شامل ہیں،ملزمان کے قبضے سے 350 بوتلیں زہریلی شراب جبکہ شراب بنانے والا کیمکل، ڈھکن، سٹیکرز، خالی بوتلیں اور آلات کشید بھی برآمد کرلئے گئے۔ڈی ایس پی  کے مطابق ملزمان نے نیو ائیر نائٹ پر لاہور میں زہریلی شراب سپلائی کرنی تھی۔
 

مزیدخبریں