ویب ڈیسک: وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے ’قراقرم ہائی وے‘ پر بنائی گئی دستاویزی فلم کا ٹریلر جاری کرتے ہوئے اسے سال نو کے موقع پر پاکستان ٹیلی وژن ّ(پی ٹی وی) پر نشر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
’قراقرم ہائی وے: ویئر مین اینڈ ماؤنٹین میٹ‘ کے نام سے بنائی گئی دستاویزی فلم کا ٹریلر پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیا گیا۔
دستاویزی فلم کی ہدایات زوہیب پرویز نے دی ہیں اور اسے دلیریم پروڈکشن نے پاک فوج کے تعمیراتی ادارے ’فرنٹیئر ورکس آرگنائیزیشن‘ (ڈبلیو ایف او) کے تعاون بنایا ہے۔
Begin the New Year with a captivating story of friendship, challenge, resilience and heroism!
— PTV News (@PTVNewsOfficial) December 30, 2021
Watch #KarakoramHighway exclusively on PTV-News, 1st January, 2022, 11:05 am. @AounSahi pic.twitter.com/2QQ647eFXt
Tribute to our Heroes::::: #KarakurmHighway pic.twitter.com/1T3TOWJ8Ip
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 30, 2021
دستاویزی فلم کو پی ٹی وی ورلڈ پر یکم جنوری 2022 کو نشر کیا جائے گا اور سرکاری ٹی وی نے ڈاکیومینٹری کا ٹریلر بھی جاری کیا۔