پاکستان انڈر 19 ایشیا کپ سے باہر ہوگیا

30 Dec, 2021 | 06:34 PM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک) انڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان سری لنکا کے ہاتھوں شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہوگیا۔

انڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کی ٹیم 148 رنز کے تعاقب میں 125 رنز پر ڈھیر ہوگئی، محمد شہزاد کے 30 اور احمد خان کے36 رنز بھی پاکستان کو کرکٹ ٹورنا منٹ سے باہر ہونے سے نہ بچا سکے، پاکستان کی ابتدائی 2 وکٹیں صرف 10 رنز پر گریں جب عبدالبنگال زئی ایک اور معاز صداقت بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، قاسم اکرم 19 اور عرفان خان 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

سری لنکا کی ٹیم پاکستان کو ہرا کر  انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گئی۔

مزیدخبریں