ملکہ برطانیہ کے گارڈز کی بچے کے ساتھ غیر انسانی حرکت، ویڈیو وائرل

30 Dec, 2021 | 05:35 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: ملکہ کے خصوصی گارڈز نے ٹاور آف لندن پر پریڈ دیکھنے آئے بچے کو گرا دیا اور پھر اس پرسے پھلانگ کر گذر گئے۔ غیر انسانی سلوک کی ویڈیو وائرل،شاہی گارڈزکے بے رحمانہ روئیے اور سنگدلی کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔

 رپورٹ کے مطابق  ملکہ کے خصوصی  گارڈزنے جو پریڈ کرتے ہوئے جارہے تھے کہ اچانک ایک کم سن بچہ ان کی راہ میں آگیا گارڈ نے رکنے کی بجائے بچے کو دھکا دے کر گرایا اور گرے ہوئے بچے کو اٹھانے کی بجائے اس پر سے پھلانگ کرگزرگیا۔ 
موقع پر موجود کسی اور سیاح نے اس واقعے کی فوٹیج کو ٹک ٹاک پر لوڈ کردیا جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور غم وغصے سے بھرے کمنٹس بھی کرچکے ہیں۔ گارڈز کے روئیے کو غیر انسانی قراردیا جارہا ہے اور دنیا بھر میں گارڈ کے اس سلوک پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔
ٹاور آف لندن کے مقام پر شاہی گارڈز کی پریڈ ہوتی ہے اور برطانوی شہریوں کے علاوہ دنیا بھر سے آئے سیاح اپنے خاندانوں سمیت اس تاریخی پریڈ کو دیکھنے آتے ہیں۔

مزیدخبریں