عارف لوہار کی بیٹے کیساتھ پرفارمنس کی سوشل میڈیا پر دھوم، ویڈیو وائرل

30 Dec, 2021 | 05:06 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے معروف لوک گلوکار عارف لوہار کی بیٹے کیساتھ پرفارمنس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ۔

پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور فوک گلوکار عارف لوہار کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے، وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عارف لوہارکے ساتھ اُن کے بیٹے بھی رقص کررہے ہیں جبکہ ان کا بیٹا ایک موقع پر ڈھول بھی بجاتا ہے ۔ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ گلوکار نے کسی کی شادی میں بیٹے کے ساتھ پرفارم کیا۔

صارفین کی جانب سے عارف لوہار اور ان کے بیٹے کی پرفارمنس کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے، اداکارہ ایمن خان نے بھی ویڈیو پر پسندیدگی کا اظہار کیا جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ بچے کی پرفارمنس کمال کی ہے۔ ایک خاتون نے لکھا کہ بچے کی پرفارمنس شاندار ہے اور اس کا اعتماد بھی کمال کا ہے۔

کچھ روز قبل  نامور گلوکار عارف لوہار نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ میں اپنے بچوں کوکسی مقام پر دیکھنے سے پہلے انسانیت کے بلند مقام پر دیکھنے کا خواہشمند ہوں ، سب سے خوبصورت انسان وہ ہے جس کا اخلاق بلند ہو اور میں چاہتا ہوں کہ میرے بچے جس بھی شعبے میں جائیں ان کی شخصیت میں انسانیت کا پہلو نمایاں ہونا چاہیے۔

مزیدخبریں