بالی ووڈ اداکارہ نورا فتیحی اومی کرون کا شکار

30 Dec, 2021 | 04:44 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور  ڈانسر نورا فتیحی  کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں بھارتی میڈیا کے مطابق خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ نورا فتیحی اومی کرون کا شکار ہوئی ہیں ۔

 تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکارہ و ڈانسر نورافتیحی  کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ نے کے بعد بالی ووڈ اداکارہ قرنطینہ میں چلی گئی ہیں ۔نورا فتیحی کے ترجمان کے مطابق نورا فتیحی کا 28 دسمبر کو کوویڈ ٹیسٹ  کیا گیا تھا جو مثبت آیا ہے  نورا کو تب سے ڈاکٹر کی نگرانی میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے ۔ ترجمان کے مطابق نورا فتیحی گھر سے کہیں باہر نہیں گئیں ۔

 واضح رہے کہ  ارجن کپور، انشولا کپور، ریا کپور اور کرن بولانی  کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے بونی کپور بھی بیماری میں مبتلا ہیں اور خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ انہیں بھی کورونا ہوگیا ہے۔اس سے قبل  کرینہ اور امریتا اروڑا نے ایک عشائیہ میں شرکت کے بعدکی تھی جس کے بعد ان کا بھی کورونا مثبت آیا تھا۔

 خیال رہے کہ کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ اومی کرون کو عالمی ادارہ صحت نے باعثِ تشویش قرار دیا ہے۔ قبل ازیں کورونا وائرس کے ڈیلٹا ویریئنٹ کو ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے خطرناک قرار دیا تھا۔

مزیدخبریں