ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہدایت خلجی اور اس کا بھائی پورنوگرافی میں بھی ملوث نکلے

Hidyat khilji case updates
کیپشن: Hidyat khilji case
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کوئٹہ میں ویڈیو اسیکنڈل کے معاملے میں نیا موڑ سامنے آگیا۔ ملزم ہدایت خلجی اور اس کا بھائی پورنوگرافی میں بھی ملوث نکلے، ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

 ویڈیو اسیکنڈل میں گرفتار مرکزی ملزم ہدایت خلجی اور اس کے بھائی خلیل کے موبائل، لیپ ٹاپ اور دیگر ڈیوائسز کی فرانزک رپورٹ آگئی۔ فرانزک رپورٹ کے مطابق ملزمان کی ڈیوائسسز سے بچوں کی ویڈیوز بھی برآمد ہوئی ہیں۔ جس کے بعد ایف آئی اے نے بھی ملزمان کے خلاف پورنوگرافی کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

واضح رہے کہ ہدایت خلجی اور دیگر ملزمان خواتین پر تشدد اور ان کی نازیبا ویڈیوز بنانے کے الزام میں پولیس کی حراست میں ہیں جن کی تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer