ویب ڈیسک: اومیکرون کے روز بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد متحدہ عرب امارات میں کمپنیوں نے ''ورک فرام ہوم'' کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ سکولوں نے طلبا کو آن لائن تعلیم کا دوبارہ آغاز کردیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کے وفاقی حکومت کے زیرانتظام محکموں کے ملازمین سے کہا ہے کہ اگر مجموعی ورک فلو اور ان کے ڈیپارٹمنٹ کا کام متاثر نہ ہو تو وہ ''ورک فرام ہوم '' کرسکتے ہیں اسی طرح خواتین ملازمین جن کے بچے زیر تعلیم ہیں انہیں بھی ورک فرام ہوم کی اجازت دی گئی ہے۔
ایسے مرد ملازمین جن کی شریک حیات محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم میں ملازمت کررہی ہیں انہیں بھی ورک فرام ہوم کی اجازت دی گئی ہے۔