پراپرٹی ڈیلرز کی رجسٹریشن کیلئےصرف ایک روز باقی

30 Dec, 2021 | 12:16 PM

Ibrar Ahmad

سٹی42: پراپرٹی ڈیلرز کی رجسٹریشن کیلئےصرف ایک روز باقی، یکم جنوری سے ایف بی آر میں رجسٹرڈ نہ ہونے والے پراپرٹی ڈیلرز پر پلاٹس اور فائلز ٹرانسفر پر پابندی ہوگی، پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن نے رجسٹریشن قانون کو کالا قانون قرار دیدیا، مطالبات تسلیم نہ ہونے پر 15 جنوری کو احتجاجی مظاہرے کی دھمکی دیدی
ایف اے ٹی ایف کی شرط پہ پراپرٹی ڈیلرز کے گرد بھی شکنجہ کسا جارہا ہے۔ پراپرٹی ڈیلرز کی ایف بی آر میں رجسٹریشن کیلئے 31 دسمبر آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے، شرائط کے تحت رجسٹرڈ پراپرٹی ڈیلرز کی خریدوفروخت کا تمام ریکارڈ رکھا جائے گا، چیف کوآرڈینیٹر پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن الخدمت گروپ محمد سعید کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی شرائط پراپرٹی ڈیلرز پر لاگو کرنا ناانصافی ہے،پراپرٹی ڈیلرز کی رجسٹریشن سے ڈیلرز کا کاروبار ٹھپ ہوجائے گا، ڈیلرز کی رجسٹریشن کا کالا قانون کسی صورت قابل عمل عمل نہیں، اسے ختم کیا جائے،مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو 15 جنوری کو بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
 

مزیدخبریں