سٹی42: پی آئی اے نے5 سال کے وقفے کے بعد ایران کےشہر مشہد کے لئے پروازیں شروع کر دیں ، پہلی پرواز پی کے 119 کے ذریعے 165 مسافر لاہور سے مشہد روانہ ہوئے۔
پی آئی اے کی جانب سے 5 سال بعد ایران کےشہر مشہد کے لئے پروازیں دوبارہ شروع کر دی گئیں ، پہلی پرواز پی کے 119 کے ذریعے 165 مسافر لاہور سے مشہد روانہ ہوئے۔واضح رہے مشہد کی پروازیں پہلے سے شروع کی گئی نجف ، بغداد اور دمشق کی پروازوں کے سلسلے کی کڑی ہیں، مشہد کی پرواز کے ساتھ زائرین کی تمام مقدس مقامات کی رسائی ممکن ہوگئی
PIA has resumed direct flights to Iran after five-year gap to develop people-to-people contacts and boost tourism industry@Official_PIA https://t.co/tSOMdLYjMT
— Radio Pakistan (@RadioPakistan) December 30, 2021
سی ای او پی آئی اے کا کہنا تھا کہ مشہد کی پروازیں زائرین کی سہولت کے لئے چلائی جارہی ہیں، براہ راست پروازیں زائرین کا دیرینہ مطالبہ تھا۔ سی ای او ارشد ملک کا مزید کہنا تھاکہ پی آئی اے زائرین کو مقدس مقامات تک پہنچانے کے مذہبی فریضہ میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔ ان پروازوں سے زائرین کو براہ راست اور آسان سفر کی سہولت میسر آگئی ہے۔