دوسری شادی کرنے پر بہنوئی کیخلاف سالے کی طرف سے درج مقدمہ خارج

30 Dec, 2021 | 12:08 PM

Sughra Afzal

(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے دوسری شادی کرنے پر بہنوئی کے خلاف سالے کی طرف سے درج کرایا گیا مقدمہ خارج کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ نے محمد غضنفر نوید کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا،  غضنفرکے خلاف سابقہ بیوی جہاں آرا کے بھائی خلیل اکبر نے مقدمہ درج کرایا تھا۔برادر نسبتی خلیل اکبر نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا تھاکہ دوسری شادی کیلئے غضنفر نے پہلی بیوی کا اجازت نامہ بنوایا جو جعلی ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہےکہ متاثرہ فریق بیوی ہے بیوی کا بھائی نہیں، اس لیے وہ کیس دائر نہیں کرسکتا لہٰذا بیوی چاہے تو شوہر کی دوسری شادی کے خلاف عدالت جاسکتی ہے۔

 واضح رہے کہ غضنفر کے خلاف پہلا مقدمہ 2011 میں پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی پر درج کرایا گیا جسے مجسٹریٹ نے خارج کردیا جس کے بعد اس کے برادر نسبتی خلیل نے دوسرا مقدمہ جعلی اجازت نامہ بنانے کے الزام میں 2013 میں درج کرایا تھا۔

 

مزیدخبریں