گارڈن ٹاؤن (سٹی42) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اریبہ حبیب کی شادی کی تیاریوں کا آغاز ہوگیا۔
معروف اداکارہ اریبہ حبیب آج کل سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں، اداکارہ نے گزشتہ روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ناک چھدوا رہی ہیں،ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی تکلیف دہ تھا، کون کہتا ہے کہ دلہن بننا آسان ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل مزید ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ساتھی اداکارائیں نمرہ خان اور آئمہ بیگ اریبہ حبیب کی شادی کے لیے ڈانس کی ریہرسلز کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹس کے مطابق اریبہ حبیب آئندہ ہفتے کے اختتام تک یعنی جنوری 2022 کے پہلے ہفتے میں پیا گھر سدھار جائیں گی۔
اس سے قبل اریبہ حبیب نے انسٹاگرام پر مداحوں کو شادی کا کارڈ دکھایا تھا، جس پر کئی شوبز شخصیات نے ان سے دعوت نامہ نہ ملنے کی شکایت کی تھی، جس پر اداکارہ نے انہیں بتایا کہ تھا کہ سب کو دسمبر 2021 کے آخر میں دعوت نامے مل جائیں گے۔