ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اومیکرون کاپھیلاؤ: مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نئی پابندیاں نافذ

Social Distancing Re-Imposed
کیپشن: Social Distancing Re-Imposed
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کےپھیلاو کے پیش نظر حرمین شریفین میں  ایک بار پھر سماجی فاصلے اور ماسک کی پابندی نافذ کر دی گئی۔

 کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کےپھیلاو کے پیش نظر مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ایک بار پھر سماجی فاصلے اور ماسک کی پابندی نافذ کر دی گئی۔ حرمین شریفین انتظامیہ نے سماجی فاصلے کے لیے دوبارہ مطاف اور صحن میں نشان لگا دیے۔ نمازیوں اور زائرین کے لیے پابندیوں کا اطلاق آج سے ہوگیا۔

وزیر اسلامی امور ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے کیسز بھی بڑھ رہے ہیں۔ وائرس کی نئی شکل اومیکرون کا خطرہ بھی ہے ان حالات کے پیش نظرمساجد میں آنے والوں کو چاہئے کہ وہ ایس او پیز کی پابندی کے سلسلے میں انتظامیہ سے بھرپور تعاون کریں۔

واضح رہے کہ دوماہ قبل کورونا کیسز میں کمی کی وجہ سے حرمین شریفین بالخصوص المسجد الحرام میں مکمل گنجائش کے مطابق لوگوں کو آنے کی اجازت دیتے ہوئے سماجی فاصلے کے اصول کو ختم کر دیا گیا تھا۔