چار پی ایم ایس افسران پنجاب سے ریلیو کردیئے گئے

30 Dec, 2021 | 09:30 AM

Ibrar Ahmad

سٹی42: پی اے ایس کیڈر جوائن کرنےپر چار پی ایم ایس افسران پنجاب سے ریلیو، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے۔
 پنجاب حکومت نے چار پی ایم ایس افسران کو پی اے ایس کیڈر جوائن کرنے پر پنجاب سے ریلیو کر دیا۔ چاروں پی ایم ایس افسران کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے، ایڈیشنل کمشنر فیصل آباد عمران رضا کو پنجاب سے ریلیو کیا گیا ہے، ڈی جی پی ڈی ایم اے منصور احمد راجہ، ڈائریکٹر ایڈمن اوقاف طارق قریشی، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ بلدیات مہر شاہد زمان کو پنجاب سے ریلیو کر دیا گیا ہے۔ چاروں افسران کو پی اے ایس کیڈر الاٹ ہوا ہے۔

مزیدخبریں