ڈاکووں نے واردات کے دوران اپنے ہی ساتھی کو قتل کر دیا

30 Dec, 2020 | 11:17 PM

Raja Sheroz Azhar

عابد چوہدری : نشتر کالونی میں دوران واردات ڈاکووں کی فائرنگ سے دوکاندار زخمی اور ڈاکووں کا ایک ساتھی ہلاک ہو گیا ۔ پولیس نے لاش تحویل میں لیکر کارروائی شروع کردی ہے۔

پولیس کے مطابق نشتر کالونی میں چار ڈاکو کنکریٹ کی دکان میں گھس گئے اور دکاندار سمیت گاہکوں کو یرغمال بنالیا۔ لوٹ مار کے بعد ڈاکو فرار ہونے لگے تو دکاندار نے مزاحمت کرتے ہوئے ایک ڈاکوکو دبوچ لیا۔ اپنے ساتھی کو چھڑانے کےلیے ڈاکوئوں نے فائرنگ کردی ساتھی کی گولی لگنے سے ڈاکو موقع پرہلاک ہوگیا جبکہ دکاندار زخمی ہوگیا جبکہ تین ڈاکو چار لاکھ لیکر فرار ہوگئے. پولیس نے ہلاک ڈاکو کی لاش قبضہ میں لیکر فرار ہونے والے ڈاکووں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

مزیدخبریں