پہلی بار شراب کی پیشکش والد نے کی، ٹوئنکل کھنہ

30 Dec, 2020 | 09:59 PM

Raja Sheroz Azhar

(سٹی 42) با لی ووڈ لیجنڈ را جیش کھنہ کی بیٹی ٹوئنکل کھنہ نے فادرز ڈے کے موقع پر اپنے والد کو خراج تحسین پیش کیے گئے ایک آرٹیکل میں حیران کن انکشافات کئے ہیں۔

تفصیلا ت کے مطا بق ٹوئنکل کھنہ لکھتی ہیں میرے بابا مجھے ٹینا بابا کہتے تھے لیکن مجھے اس وقت احساس نہیں تھا کہ میری پرورش کس طرح اردگرد موجود دوسری لڑکیوں سے مختلف ہوئی۔اسی مضمون میں ٹوئنکل کھنہ نے انکشاف کیا کہ جب انھوں نے ڈیٹنگ کرنا شروع کی تو اپنے والد سے اپنے خیالات شیئر کیا کرتی تھیں۔ لکھتی ہیں بابا نے مجھے کہا ایک وقت میں کبھی ایک بوائے فرینڈ نہ رکھنا بلکہ ایک وقت میں 4 بوائے فرینڈز رکھنا، اس طرح آپ کا دل کبھی نہیں ٹوٹے گا۔اسی مضمون میں آگے چل کر ٹوئنکل کھنہ اپنے والد کے ساتھ مضبوط دوستانہ تعلقات کی وضاحت کرتے ہوئے مزید لکھتی ہیں کہ ان کے والد راجیش کھنہ ہی نے انہیں پہلی بار شراب پینے کی پیشکش کی۔

یا د رہے کہ گزشتہ روز ٹوئنکل کھنہ کی 47 ویں سالگرہ جبکہ ان کے والد راجیش کھنہ کا یوم پیدائش بھی منایا گیا۔

مزیدخبریں