عوام پر بجلی بم گرا دیا گیا

30 Dec, 2020 | 09:42 PM

شاہد ندیم : وفاقی حکومت نے ایک بار پھر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، نیپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک روپیہ چھ پیسے فی یونٹ کے حساب سے اضافہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں نیپرا میں سماعت ہوئی جس کے دوران ماہ اکتوبر، نومبر میں پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے چھ پیسے مہنگی  کی گئی، اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی انتیس پیسے جبکہ نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بجلی ستتر پیسے مہنگی کی گئی جس کی وجہ سے صارفین پر آٹھ ارب چالیس کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔
نومبر تاجون کا فیول پرائس ایڈجسٹمٹس صارفین پر  منتقل نہیں کی گئیں، اس طرح ایڈجسٹمنٹس سے صارفین پر سترہ ارب روپے کا بوجھ پڑے گا۔

دوسری جانب حکومت نے  یکم جنوری 2021 سے پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی تیاری پکڑ لی، اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوادی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ  پیٹرول 2 روپے 96 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز  دی گئی ہے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 12 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز  دی گئی ہے جبکہ  مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل بھی مہنگا کیا جاسکتا ہے۔

مزیدخبریں