’’میرا پیر عمران خان ہے مریم نواز ان کے قدموں میں آجائے تو پیر بہن مان لونگی‘‘

30 Dec, 2020 | 11:06 PM

Shazia Bashir

قذافی بٹ: وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائےاطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سیالکوٹی ٹھگ خواجہ آصف کے ساتھ شیطانی گٹھ جوڑ کرکے پیسے کمانے والی کیش مالا اپنے گریبان میں جھانک کر خودہی آئینی عہدے سے استعفی دے دیں، وزیراعظم عمران خان آئینی اور قانونی ںاونسرز سے پی ڈی ایم کو گھربھیجیں گے۔

  وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان  کا فلیٹیز ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہنا تھا کہ مریم نواز کے رہبر رہزن نکلے ہیں،  راجکمری سن لیں اور خواجہ آصف بتائے کہ کرپشن کیلئے کونسی ٹریکر ٹرالی استعمال کی،  عمران خان کے بونسر سے پی ڈی ایم کے گیارہ میں سے نو کھلاڑی آوٹ ہوچکے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ    مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان کریس پر اکیلے رہ گئے ہیں، نیب اگر مولانا کو بلائے تو جانا چاہیے، سیاسی گدھو کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا اور ۔ دو نہیں ایک پاکستان کا نعرہ پوراکریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا میرا پیر عمران خان ہے مریم نواز ان کے قدموں میں آجائے تو پیر بہن مان لونگی،   ان کا کہنا تھا کہ  جعلی راجکماری کی چیخ وپکار اس بات کی گواہ ہے کہ ان کی آہ و بکا ناکام ہوگئی ہے۔

مزیدخبریں