(خان شہزاد خان ) شہر کے صرافہ بازاروں میں رواں کاروباری ہفتے کے دوران سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان غالب ہے ۔کاروباری ہفتہ کے تیسرے روز سونا 150روپے فی تولہ مہنگا ہوا ۔ جیولرز اور صارفین نے سونے کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے.
تفصیلات کے مطابق رواں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز سونے کی قیمتوں میں 150 روپے اضافے کے بعد خالص 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 13ہزار 700روپے رہی اسی طرح 150 روپے اضافے کے بعد 22قیراط فی تولہ سونے کے نرخ 1لاکھ13 ہزار 225روپے رہے اور 21 قیراط فی تولہ سونا 100روپے بڑھکر 99ہزار 487 روپے کا رہا اور چاندی کی قیمت میں 60روپے اضافہ ہوا جس کے بعد صرافہ بازاروں میں چاندی کی قیمت 1300 روپے رہی ۔ صارفین نے سونے کی قیمتیں بڑھنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے صارفین کا کہنا ہے کہ مسلسل بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث سونا انکی پہنچ سے باہر ہوگیا ہے۔
سونے کی قیمتوں میں اضافہ، صرافہ بازار ویران
30 Dec, 2020 | 07:43 PM