ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علامہ اقبال ایئرپورٹ: دھند کی باعث 11 پروازیں منسوخ، 10 تاخیر کا شکار

علامہ اقبال ایئرپورٹ: دھند کی باعث 11 پروازیں منسوخ، 10 تاخیر کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: شہر لاہور میں علی الصبح دھند اور طیاروں میں دیگر فنی خرابیوں کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشل ائیرپورٹ پر فلائیٹ آپریشن متاثر، لاہور آنے اور جانے والی 11 پروازیں منسوخ، 10 تاخیر کا شکار رہیں۔  

تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ فلائیٹ انکوائری کے مطابق ریاض سے آنے والی پرواز ایکس وائے 317 اور ریاض جانے والی پرواز ایکس وائے 318 کو منسوخ کر دیا گیا۔ نجف سے آنے والی پرواز آئی ایف 341، نجف جانے والی پرواز آئی ایف 342، دبئی جانے والی پرواز پی اے 416، دبئی سے آنے والی پرواز پی اے 417 اور شارجہ جانے والی پرواز پی اے 412 منسوخ کر دی گئی ہیں۔

کراچی سے آنے والی پرواز ای آر 520، کراچی جانے والی پرواز ای آر 521، کراچی سے آنے والی پرواز پی کے 306 اور کراچی جانے والی پرواز پی کے 307 کو بھی منسوخ کر دیا گیا۔  گزشتہ روز دھندکی وجہ سے اندرون بیرون ممالک آنے جانے والی 7پروازیں منسوخ اور11تاخیر کا شکار ہوئیں۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق لاہور، ملتان ، سیالکوٹ، فیصل آباد اور گردونواح میں شدید دھند کے باعث آئندہ چند روز پی آئی اے کا فلائٹ شیڈول متاثر ہونے کا خدشہ رہے گا ۔

ادھرشدید دھند کے باعث کراچی اور کوئٹہ سے لاہور آنے والی متعدد ٹرینیں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ دوسری طرف پورے ملک کی طرح لاہور بھی بدستور شدید سرد ی کی لپیٹ میں ہے ، کئی روز بعد دھوپ نکلنے سے صوبائی دارالحکومت کے درجہ حرارت میں قدرے اضافہ ہوا۔

آئندہ 24گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 14سے 15ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے جبکہ کم سے کم 5ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ جمعے سے بارشوں کے ایک نئے نظام کی پیشگوئی کی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer