اصلاحان خاتون واہگہ بارڈر کی تقریب دیکھ کر حیران

30 Dec, 2020 | 07:25 PM

Malik Sultan Awan

(ویب ڈیسک)شہرہ آفاق ترکش ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی میں " اصلاحان خاتون" کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ گلثیم علی ٹی وی پر واہگہ بارڈر کی تقریب دیکھ کر حیران رہ گئیں۔

تفصیلات کےمطابق سوشل میڈیا کی مقبول ترین ویب سائٹ انسٹاگرام پر اسٹوریز میں واہگہ بارڈر پر شام کے وقت ہونے والی پرچم کشائی کی پروقار تقریب کی چند جھلکیاں شیئر کیں اور لکھا کہ" میں نے آج ٹی وی پر یہ تقریب دیکھی جو مجھے بہت زیادہ پسند آئی، گلثیم علی نے مزید لکھا کہ یہ پرچم کشائی کی تقریب پاکستان اور بھارت کے مابین 60 سال سے روزانہ کی بنیاد پر منعقد کی جاتی ہے، یہ واقعی دلچسپ تقریب ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس وزیراعظم عمران خان نے ایک ویڈیو  پیغام میں پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک پی ٹی وی کو ترکی کی مشہور  ڈرامہ سیریز " ارطغرل غازی "  کو اردو میں ڈبنگ کے بعد نشر کرنے کی تجویز دی تھی، جس کے بعد پاکستان کے سرکاری ٹی وی پر رواں سال اپریل سے نشر کیا۔

ڈرامہ سریز نے پاکستان میں نشر ہوتے ساتھ ہی مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے، ساتھ ہی ترکش اداکاروں کے پاکستانی مداحوں کی تعداد میں بھی بے تحاشہ اضافہ ہوا، واضح رہے کہ گلیثم علی کے صرف  انسٹاگرام پر دس لاکھ سے زائد فالورز ہیں۔

مزیدخبریں