انڈسٹریل ایریا تھانہ کاہنہ کی حدود سے 2 منشیات فروش گرفتار

31 Dec, 2020 | 12:04 AM

Shazia Bashir

حسن خالد: نشہ جیسی انڈسٹریل ایریا تھانہ کاہنہ کی کارروائی،02 منشیات فروش گرفتار،بھاری مقدار میں منشیات برآمد 


پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں آصف اور برکت شامل ہے۔ ملزمان کے قبضہ سے 04 کلو140 گرام چرس اور 01 لاکھ روپے نقدی برآمد کرلی۔ ایس ایچ او کاہنہ نے کہا کہ ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ منشیات فروشوں کیخلاف زیرہ ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

دوسری جانب لاہور کے قریبی شہر شیخوپورہ کے علاقہ فاروق آباد موٹروے پل پر ڈاکوؤں نے فیملی کے ساتھ رکشے پر سوار ہو کرجانے والی لڑکی کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ واردات کے دوران ڈکیتوں نے فیملی کو رسیوں سےباندھ دیا۔ پولیس نے نامعلوم ملزموں کیخلاف ڈکیتی اور زیادتی کی دفعات کا مقدمہ درج کرتے ہوئے 4 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ واقعے کی دیگر پہلوؤں پر بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق متاثرہ فیملی گھر آ رہی تھی کہ موٹروے پل کے قریب تین مسلح ملزمان نے انھیں روک لیا۔ ملزمان نے نقدی اور موبائل چھینے کے بعد لڑکی سے زیادتی کی۔ افسوسناک واقعے پر آئی جی پنجاب انعام غنی نے نوٹس لیتے ہوئے پولیس افسران سے  24 گھنٹوں کے اندر رپورٹ طلب کر لی ہے۔

مزیدخبریں