لوئر مال (راؤ دلشاد) شہر کے سہولت بازار جاری رہیں گے یا نہیں؟ سہولت بازاروں سے کتنے شہری مستفید ہوتے ہیں مستقبل سے متعلق سروے سروے کرانے کا فیصلہ، چیف سیکرٹری پنجاب نے ڈپٹی کمشنر لاہور مدثرریاض ملک کو سروے رپورٹ سات روز میں ارسال کرنے کی ہدایت کر دی۔
تفصیلات کے مطابق شہر کے سہولت بازاروں کے مستقبل کا معاملے پر کس مقام پرکتنے شہری سہولت بازار سے مستفید ہو رہے ہیں۔ سہولت بازاروں کی افادیت سے متعلق ازسر نو سروے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنرز سات روز میں سروے رپورٹ مکمل کر کے چیف سیکرٹری پنجاب کو ارسال کرنے کے پابند ہوں گے۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت صوبہ بھر کے ڈی سیز کو سروے کرانے کی ہدایت کر دی۔
چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت سہولت بازاروں کے مستقبل کے حوالے سے اجلاس میں افادیت پر بریفنگ بھی دی گئی جبکہ شہر کے سہولت بازاروں کو ماڈل بازاروں تک محدود کرنے کی تجویز زیر غور رہی۔ شہر میں اکتیس سہولت بازاروں کے سروے کے بعد ہی سہولت بازاروں کے مستقبل کا فیصلہ ہو گا۔
چینی، آٹے اور اشیاء خورو نوش کی قیمتوں میں استحکام کے باعث سہولت بازاروں کا سروے کرایا جائے گا۔ سروے رپورٹ کی روشنی میں مستقبل کی منصوبہ بندی ہو سکے گی۔