فیصل ٹاؤن: ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 11 دکانیں سیل

30 Dec, 2020 | 06:34 PM

Shazia Bashir

فیصل ٹاؤن (راؤ دلشاد) ضلعی انتظامیہ کے افسران کورونا ایس او پیز  پر عملدرآمد کروانے کے لیے متحرک، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے سوک سینٹر فیصل ٹاؤن میں ایس او پیز 11 دکانوں کو سیل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا کی کارروائی کرتے ہوئے سی بلاک میں 11 دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔ ایک ایٹری کو بھی سیل کر دیا گیاکورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں ہو رہا تھا۔ اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان رانجھا نے کہاکہ ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی ہدایت پر کارروائی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ تازہ ترین صورتحال کے مطابق لاہور میں موذی وبا کرونا وائرس کی وجہ سے مزید 16 افراد نے جان کی باز ہار دی ہے جبکہ شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 322 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔دریں اثنا ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹرز ٹیپا سہیل رشید بھی کورونا کا شکار ہو گئے۔

پنجاب میں مزید 23 ہلاکتیں ہوئیں جس کے بعد اموات کی تعداد 3982 ہو گئی۔ صوبہ بھر میں کورونا کے 626 نئے مریض سامنے آئے۔ مریضوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 37 ہزار 295 تک پہنچ گئی۔

مزیدخبریں