نیو ایئر نائٹ پرلاہور یے ہو جائیں ہوشیار

30 Dec, 2020 | 06:21 PM

Raja Sheroz Azhar

 (سٹی 42) نیو ایئر نائٹ پرلاہور پولیس نے سکیورٹی پلان  جاری کردیا، سکیورٹی انتہائی سخت ہوگی، ہوائی فائرنگ،ہلڑ بازی کی قطعی اجازت نہیں دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق نیو ائیر نائٹ کے سلسلے میں لاہور پولیس نے سخت سیکورٹی پلان جاری کردیا،  ڈی آئی جی آپریشنز  اشفاق  خان کا کہنا ہے کہ شہریوں کا احترام مقدم ہے، ون ویلنگ اور قانون شکن عناصر حوالات کی ہوا کھائیں گے۔ 06ہزار سے زائد پولیس افسران، جوان، پیرو، ڈولفن، ایلیٹ ٹیمیں تعینات ہوں گی۔

  ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ 06 ایس پیز،35 ڈی ایس پیز،83ایس ایچ اوز سپر ویژن کریں گے جبکہ 424 اَپر سب آرڈینیٹس سمیت 06 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے،  حساس اور اہم مقامات پر ڈولفن سکواڈ اور پیرو ٹیمیں مسلسل گشت کریں گی۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی سکیورٹی الرٹ رہے گی۔

  ڈی آئی جی آپریشنز  اشفاق  خان نے شہریوں کو ہدایت جاری کی ہے مشتبہ افراد اور سرگرمیوں کی اطلاع فوراََ پولیس کو دیں۔

مزیدخبریں