200 روپے چوری پر 13 سالہ بچہ گرفتار

30 Dec, 2020 | 05:18 PM

Malik Sultan Awan

(سٹی 42) لاڑکانہ میں 200 روپے کی چوری کے الزام میں پولیس نے  13 سالہ ملازم بچہ گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ محلہ مراد واہن کے رہائشی انجنئیر صفیع اللہ پیرزادو نے اپنے ملازم معصوم 13 سالہ نوید وکو  پر 200 روپے چوری کے الزام میں پولیس کے حوالے کر دیا۔  پولیس بچے کو گرفتار کرکے تھانے لے آئی،  گرفتار بچے نوید وکو کا کہنا تھا کہ 3 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ پر گزشتہ دو ماہ سے کام کر رہا ہوں مجھ پر چوری کا جھوٹا الزام لگایا گیا ہے۔

مزیدخبریں