ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور سمیت پنجاب کے شہروں میں سردی کی شدت بڑھ گئی

لاہور سمیت پنجاب کے شہروں میں سردی کی شدت بڑھ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعدیہ خان: لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں صبح اور شام کے اوقات میں دھند کا راج برقرار، سردی کی شدت بڑھ گئی،  رات کے اوقات میں پارہ 4 سینٹی ڈگری گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق   شہر میں صبح اور شام کے اوقات میں دھند کا راج برقرار ہے، دھند کی وجہ سے حدنگاہ کم ہوگئی ہے جبکہ سردی میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، دن کے اوقات میں درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ رات کے اوقات میں درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

فضا میں نمی اور دھند میں اضافے کے ساتھ لاہور میں فضائی آلودگی بھی بڑھ گئی ہے، آج شہر کا ایئر کوالٹی انڈکس 300 تک ریکارڈ کیا گیا، جنوری کے مہینے میں موسم مزید سرد اور دھند کہ شدت میں اضافہ ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

دوسری جانب  سرد موسم سے مچھلی کی پیدوار متاثر  ہو گئی،  محکمہ ماہی پروری نے پنجاب میں ایمرجنسی نافذ کردی،  درجہ حرارت میں کمی کی وجہ سے مچھلی کی مختلف اقسام شدید متاثر ہوئی اورر درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ سے کم ہونے سے تلاپیہ اور پینگیسس مچھلی کی ہلاکت کے خدشات بڑھ گے۔

پنجاب میں زیادہ تر فارمرز تلاپیہ اور پینگسس کی پیدوار کرتے ہیں محکمہ ماہی پروری نے پرائیوٹ بریڈنگ فارمز مالکان کو ہدایات جاری کردیں، محکمہ ماہی پروری کے مطابق  تالابوں میں تازہ پانی ڈالا جائے تالابوں اور بریڈنگ اییرز کو پلاسٹک شیٹس سے کور کیا جائے،  موسم کی شدت کے پیش نظر ضلع کی سطح پر اگاہی سنٹر قائم کرنے کی ہدایات  کردی،  افسراں فارمرز کو ایمرجنسی سہولیات اور آگاہی دیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer