(سٹی42) بالی ووڈ کے مشہور سنیئر اداکار رشی کپورجو اب دنیا میں نہیں رہے، ان کے صاحبزادے اور معروف اداکار رنبیر کپور کی بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ شادی کی زیر گردش خبریں جھوٹی نکلیں، رنبیر کپور کے چچا رندھیر کپورنے وضاحت بیان کردی۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی شادی سےمتعلق بات کرتے اداکار کے چچا رندھیر کپور کا کہنا تھا کہ
دنوں کی منگنی کے حوالے سے زیر گردش تمام خبریں بے بنیاد ہیں،منگنی نہیں ہورہی۔اداکار رندھیر کپور نے کہا کہ یہ سچ نہیں ہے کہ رنبیر کپور او عالیہ بھٹ آج منگنی کررہے ہیں، میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ جے پور میں چھٹیاں گزار رہا ہوں،جہاں رنبیر، عالیہ اور نیتو سنگھ بھی چھٹیاں گزارنے کے لیے آئے ہیں۔
رندھیر کپور کا مزید کہناتھا کہ نئے 2021 کی خوشیاں ہم یہیں منائیں گے، کورونا وائرس کے باعث عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی ملتوی کی گئی ہے،جیسے ہی حالات بہتر ہوں گے دونوں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
ایک انٹرویو میں رنبیر کپور کا کہنا تھا کہ وہ رواں برس شادی کر لیتے، تاہم عالمگیر وبا کورونا وائرس کے باعث اسے ملتوی کردیا گیا۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنی شادی سے متعلق کوئی ابہام نہیں چھوڑنا چاہتے، اور واضح کیا کہ وہ جلد شادی کرلیں گے۔ کپور خاندان کے اس نوجوان اسٹار نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ وہ اپنی گرل فرینڈ عالیہ کے سامنے خود کو کم تر سمجھتے ہیں۔
رنبیر نے بتایا کہ ان کی گرل فرینڈ عالیہ بھٹ ایک پراعتماد لڑکی ہے اور لاک ڈاؤن کے دوران تقریباً تمام ہی کلاسز لیتی رہیں، جبکہ انھوں نے کلاسز نہیں لیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس کی ساری وجہ ان کے خاندانی مسائل ہیں، جن میں وہ الجھے ہوئے تھے اور اہلِ خانہ کو وقت دے رہے تھے۔