مریم نواز نے خواجہ آصف کی گرفتاری کی کہانی بیان کردی

30 Dec, 2020 | 04:39 PM

Azhar Thiraj

سٹی 42 : مسلم لیگ ن کی نائب صدر   مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیراعظم سلیکٹڈ تو ہے اب ریجکٹڈ بھی ہوگا۔ پاناما سے صرف اقامہ نکلا۔ جھوٹے الزامات پر حکمران آج شرمندگی کا سامنا کر رہے ہیں۔ بغیر تیاری آنے والے عوام کی زندگیوں سے کیوں کھیل رہے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق   مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے یوم تاسیس سے مریم نواز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو مودی کا یار کہتے تھے مودی کی جھولی میں کشمیر کا مقدمہ کون ہار کر آیا ؟ عمران خان کی نااہلی سے کشمیر مودی کی جھولی میں جاگرا۔ کمزور حکومت کی وجہ سے بھارت نے ہم پر وار کیا۔ جب نواز شریف کی حکومت ہوتی ہے تو مودی خود چل کر آتا ہے ۔جب ووٹ کو عزت نہیں ملتی تو پاکستان کی شہ رگ پر وار ہوتا ہے۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ میرے اعلان پر عمران خان کو اتنا ڈر تھا کہ مجھے گرفتار کرلیا۔ ہمارا تعلق پاکستان کی خالق جماعت مسلم لیگ ن سے ہے۔ ن لیگ نے آزاد کشمیر کے کونے کونے کو ترقی سے سنوارا۔ ن لیگ نے نواز شریف کے ہاتھوں پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا۔ نواز شریف پر ریاستی دہشتگردی کا الزام لگایا گیا۔مودی  کویارکہنے والاخود کشمیرکامقدمہ ہارکےآگیا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے چپے چپےپرنواز شریف کی خدمت کانشان ہے۔ نواز شریف پر ریاستی دہشتگردی کا کون سا حربہ نہیں آزمایاگیا؟ عوام نے نوازشریف پر تمام الزامات ردی کی ٹوکری میں پھینک دیئے۔ نواز شریف پرکوئی الزام ثابت نہیں ہوا۔جوالزام نوازشریف پر لگائےوہ اب ان پر ثابت ہو رہے ہیں۔حکومت کرناعوامی نمائندوں کا کام ہےکسی کو لانا،کسی کو بھیجناصرف عوام کاکام ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کل احسن اقبال کے گھر سے باہر نکلے تو ایجنسیز کی گاڑیاں پیچھے لگ گئیں سیکیورٹی نے کہا کہ یہ شاید گرفتار کرنے آئے ھیں۔ تو میں نے کہا آئیں کریں گرفتار راستہ بھی یہی رھے گا اور گاڑی بھی یہی۔

مزیدخبریں