’’نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کردیں گے‘‘

30 Dec, 2020 | 04:02 PM

Azhar Thiraj

 سٹی 42: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد  نے کہا ہے کہ 16 فروری کو نواز شریف کا پاسپورٹ منسوخ کر دیں گے، پہلے ہی کہا تھا پیپلزپارٹی سینیٹ اور ضمنی الیکشن میں حصہ لے گی، یہ سب چوری بچانے کیلئے اکٹھے ہوگئے، مذاکرات کے دروازے بھی کھلے ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب اپنی چوری بچانے کیلئے ایک ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام کنٹرکیٹ ملازمین کو فی الفور مستقل کر دیا گیا ہے، 240 پارکس کو 2 ماہ میں بحال کیا جائے گا، تمام ممالک کے ویزے بشمول افغانستان اور چین یکم جنوری سے آن لائن دیئے جائیں گے، لیڈیز اور کلچرل کمپیلکس کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اسلام آباد میں چیک پوسٹوں پر گھنٹوں لوگ کھڑے رہتے ہیں، اسلام آباد کی سیکیورٹی کیلئے ایگل سکواڈ تعینات کر رہے ہیں۔

دوسری جانب شبلی فراز نے کہا ہے کہ ذاتی مفادات کےلیے بنی پی ڈی ایم کے غبارے سے پہلے ہی ہوا نکل چکی ہے، مولانا اور مریم نواز سیاست کے بارہویں کھلاڑی ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے باؤنسر سے ن لیگ اور مولانا فضل الرحمان کے حکومت کو  غیر مستحکم کرنے کا خواب چکنا چور ہوگیا ن ہے۔ان کی سیاسی بے روزگاری میں غیر معینہ مدت کےلئے توسیع ہوچکی ہے۔

 سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ مستحق افراد وزیر اعظم کے دل کے انتہائی قریب ہیں، حکومتی پناہ گاہوں اور لنگر خانوں کا قیام اسی سلسلے کی کڑی ہے۔وزیراعظم کی قیادت میں عوام کی فلاح کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ان کے ویژن کوئی بھوک سے نہیں مرے گا پر عمل کےلئے تمام  وسائل بروئے کار لائیں گے۔

مزیدخبریں