نبی کریمؐ کا نام سرکاری دستاویزات، سکولوں میں کیسےلکھا اور پڑھا جائیگا، بڑاحکم آگیا

30 Dec, 2020 | 03:14 PM

M .SAJID .KHAN

(جنید ریاض)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے سرکاری دستاویزات اور سکولوں میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا نام لکھتے وقت ادب کو ملحوظ خاطر رکھنے کا حکم جاری کر دیا.

تفصیلات کے مطابق سکولوں میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا نام لکھتے وقت ادب کو ملحوظ خاطر رکھنے کا حکم جاری کر دیا۔آئندہ نبی کریمؐ کا نام حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبین صلی اللہ علیہ والہ و اصحابہ وسلم لکھا اور پڑھا جائےگا۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے تمام ڈسٹرکٹس ایجوکیشن اتھارٹیز کے کو ہدایات جاری کردیا۔ مراسلے میں خصوصی طور پر کہا گیا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نام گرامی کے ساتھ مذکورہ درود شریف اور خاتم النبین لکھنا یقینی بنائیں۔نوٹی فکیشن سیکرٹری سکولز ایجوکیشن سہیل شہزاد کےجانب سے جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں وزارت مذہبی امور نے بھی تمام سرکاری و غیر سرکاری ریکارڈ میں حضور نبی کریم ؐ کا اسم مبارک "حضرت محمد رسول اللہ خاتم النبین صلی اللہ وعلیہ وعلی آلہ و اصحابہ وسلم" تحریر کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیاہے .ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق اس سلسلے میں قومی اسمبلی نے ایک قرار داد متفقہ طور پر منظو رکی تھی جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے وزارت مذہبی امور نے یہ نوٹی فکیشن یکم محرم الحرام کو جاری کیا گیا ہے .

مزیدخبریں