(ذیشان صفدر) لاہور شہر میں سردی کی شدت برقرار ہے، شہر میں کہیں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی چلتی رہی تو کہیں سورج خوب انکھیں دکھاتا رہا۔شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 3 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
لاہور شہر اور گردونواح میں سردی کی شدت برقرارہے۔شہر اور گردونواح میں سورج انکھیں دکھاتا رہا ۔محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 3ڈگری سینٹی گریڈ اورشہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت16 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ہوا میں نمی کا تناسب 63فیصد ریکارڈ کیا گیا۔صبح کے وقت لاہور پر دھند کے بادل چھا ئےرہے جس سے مطلع دھند لا ہوگیا. بڑھتے ہوئے دھند زدہ ماحول کے باعث ایک شہر سے دوسرے شہر میں جانے والے شہریوں کو بھی مشکلات کا سامنا رہا۔