ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مراد راس نے طلبا کو خوش کردیا

مراد راس نے طلبا کو خوش کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ سال 2021 میں پرائمری سطح پر طلبا کو نئی کتابیں دی جائیں گی، یکساں نصاب کے دوسرے مرحلے پر عملدرآمد سال 2022 میں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے یکساں نصاب کے حوالے صوبائی ورکشاپ کے دوسرے مرحلے میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ صوبائی ورکشاپ میں سیکرٹری سکول ایجوکیشن، چئیرمین پی سی ٹی بی، منیجنگ ڈائریکٹر پی سی ٹی بی و دیگر شریک تھے۔

اس موقع پر مراد راس کا کہنا تھا  کہ یکساں نصاب مشاورتی ورکشاپ کے دوسرے مرحلے میں چھٹی سے آٹھویں جماعت کے طلبا کیلئےکام کیا جا رہا ہے۔یکساں قومی نصاب کی مکمل ٹیم کی جانب سے گزشتہ ایک سال کے دوران انتھک محنت کی گئی ہے۔

ڈاکٹر مراد راس نے مزید کہا کہ یکساں قومی نصاب کی کامیابی تمام سٹیک ہولڈرز کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ہمارے بچوں کا مستقبل اس منصوبے سے جڑا ہے، کسی بھی قسم کی کوتاہی نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔ڈاکٹر مراد راس نے بتایا کہ سال 2021 میں پرائمری سطح پر طلبا کو نئی کتابیں دی جائیں گی، یکساں قومی نصاب کے دوسرے مرحلے پر عملدرآمد سال 2022 میں ہو گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer