(اسرار خان)قانون کے رکھوالے ہی قانون شکنی کرنے لگے، داتا دربار بازار سے باوردی پولیس اہلکار شہری کی موٹر سائیکل لے اُڑا ۔سٹی 42 نے واردات کی سی سی ٹی وی حاصل کر لی ۔
تفصیلات کے مطابق واردات گزشتہ روز شہری بابر خان کی دکان کے باہر ہوئی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں باوردی پولیس اہلکار کو موٹر سائیکل نکالتے دیکھا جا سکتا ہے ۔ جو چابی سے موٹرسائیکل کا سائیڈ لاک کھول کر روانہ ہو جاتا ہے ۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ داتا دربار تھانے کا اہلکار موٹر سائیکل کو لاوارث سمجھ کر لایا تھا ۔ تاہم موٹرسائیکل اصل مالک کے حوالے کر دی جائے گی ۔
پولیس کا کام عوام کے مال وجان کی حفاظت کرنا،مشکوک افراد کے خلاف کارروائی کرنا تاکہ جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح کو روکا جاسکے مگر عوامی تحفظ کے اس ادارے میں کچھ ایسے عناصر موجود ہیں جو ملکی ساکھ کومتاثر کررہے ہیں جنہوں نےاس کو بدنام کرنے کا ٹھیکہ اٹھاہوا ہے، جرم کرنے کے بعد اعتراف نہ کرنا یا پھر بااثر افراد کے ذریعے ضمانت پر رہا ہوجانا وطیرہ بن چکا ہے، غریب آدمی مہنگائی کے اس دور میں دو وقت کی روٹی کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے جبکہ کہ پولیس اہلکار اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کرتے ان کو لوٹ رہے ہیں۔
محکمہ پولیس میں بہتری کی ضرورت ہے تاکہ عوام بغیر رشوت دیئے اپنے مسائل حل کروا سکے،ادارے میں چھپی ان کالی بھیڑوں کو بے نقاب کرتے سخت کارروائی کیا جائے،ایسا سبق سکھایا جائے کہ دوسرے اہلکار صحیح معنوں میں اپنے فرائص منصبی ادا کریں،عوام کی بددعائیں لینے کی بجائے دعائیں لیں جو کہ جرائم کو روکنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔