عوام کی لاپرواہی سے بڑا نقصان

30 Dec, 2020 | 11:01 AM

M .SAJID .KHAN
Read more!

(سٹی42)کورونا وائرس کیسز مزید شدت اختیار کرنے لگے ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 16 افراد وائرس کی زد میں آ کر جان کی بازی ہار گئے۔ شہر میں اموات کی مجموعی تعداد 1580 ہو گئی۔ لاہور میں 80 افراد کی حالت تشویشناک وینٹی لیٹر پر طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  ماسک نہ احتیاطی تدابیر،عوام کی لاپرواہی سے بڑا نقصان ہوگیا،کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت آچکی ہے، قاتل وائرس کے شر سے بچے،بڑے، خواتین،بزرگ سبھی غیر محفوظ ہیں، لاہور میں ماسک نہ پہننے اور کورونا سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے سے قاتل وائرس سےمزید افراد لقمہ اجل بن گئے۔

 پنجاب میں کورونا وائرس کے 626نئے کیسز،تعداد137,295 ہو گئی۔ترجمان پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق لاہور322،راولپنڈی64،ڈیرہ غازیخان1، جھنگ 4،اوکاڑہ 4،بہاولپور24اورملتان میں 19کیسزرپورٹ ہوئے۔کورونا وائرس سے مزید 23ہلاکتیں جبکہ ابھی تک اموات کی کل تعداد3,982ہو چکی ہے۔ اب تک2,425,650ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد122,932ہو چکی ہے۔ صوبہ بھر کے255ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے علاج کی سہولیات موجود ہیں۔صوبہ بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے 669وینٹی لیٹرز مختص کیے گئے ہیں۔صوبے کے مختلف شہروں میں سے لاہورمیں 249،فیصل آبا د میں 48،ملتان میں 71اور راولپنڈی میں بھی71وینٹی لیٹرز مختص کیے گئے ہیں۔

لاہور میں 80،فیصل آباد میں 1،ملتان میں 31اور راولپنڈی میں 12وینٹیلیٹرز کورونا کے مریضوں کے زیر استعمال ہیں جبکہ315وینٹی لیٹرز خالی ہیں۔ کورونا وارڈ میں ڈیوٹی انجام دینے والے اب تک2,778ہیلتھ کیئر ورکز کوروناوائرس کا شکار ہوئے۔کورونا کی دوسری لہر کے دوران لاہور پولیس کے متاثرہ افسران و اہلکاروں کی تعداد 38 ہو گئی ،متاثرہ اہلکاروں نے خود کو گھروں پر قرنطینہ کر لیا ہے۔

دوسری طرف ضلعی انتظامیہ کی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائیاں جاری ہیں، تحصیل ماڈل ٹاؤن میں 17 دکانوں، تحصیل سٹی میں 19 دکانوں اور ایک تعلیمی ادارے کو بند کردیاگیا جبکہ تحصیل شالیمار میں 12 دکانوں جبکہ تحصیل کینٹ کی 15 دکانوں اور ریسٹورنٹس کو سیل کردیا گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نےکورونا اعداد و شمار جاری کردیے۔این سی او سی کےمطابق گزشتہ روز 36 ہزار 390 ٹیسٹ لیے گئے جس میں سے مزید دو ہزار 155افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی،پاکستان میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 77 ہزار 240ہوگئی جبکہ کورونا میں مبتلا 4 لاکھ30 ہزار 113افراد صحت یاب بھی ہوچکےہیں۔

این سی او سی کے مطابق ملک کے مختلف ہسپتالوں میں کل دو ہزار 714 مریض زیرعلاج ہیں جس میں سے کی حالت تشویش ناک جبکہ 299 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔سب سے زیادہ ملتان، اسلام آباد، لاہور اور پشاور میں مریض وینی لیٹرز پرہیں،گزشتہ 24 گھنٹے میں انتقال کر جانے والے 55 میں سے 26 افراد وینٹی لیٹرز پر تھے۔

اس وقت ملک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 37 ہزار80ہے،سب سے زیادہ سندھ میں 18 ہزار 523 ،پنجاب میں 10 ہزار 381 اور اسلام آباد میں 3 ہزار 888 ایکٹو کیسز ہیں۔خیبرپختونخوا میں تین ہزار 537، آزاد کشمیر مفیں 444، بلوچستان میں 253 اور گلگت بلتستان میں کورونا کے 54 ایکٹو کیسز ہیں۔

ابتک ملک بھر میں کورونا سے 10ہزار 47افراد جاں بحق ہوچکے ہیں سب سے زیادہ اموات پنجاب میں 3 ہزار 982، سندھ میں 3 ہزار 520 اور خیبرپختونخوا میں 1 ہزار 627ہیں۔

مزیدخبریں