سٹی 42: لالی وڈ انڈسٹری کے نامور گلوکار اداکار علی ظفر اور گلوکارہ آئمہ بیگ کا نیا ڈیوٹ گانا ” وے ماہیا “کا ٹیزر ریلیز ہوگیا ۔گانا یکم جنوری کو ریلیز کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق معرو ف گلوکار علی ظفر کا آئمہ بیگ کے ساتھ ڈیوٹ گانا ” وے ماہیا “کی موسیقی حسن بادشاہ نے ترتیب دی ہے اور گانے کی ویڈیو کو ہنزہ وادی میں بڑی خوبصورتی کے ساتھ عکس بند کیا گیا ہے ۔گانا یکم جنوری کو ریلیز کیا جائے گا علی ظفر کا کہنا ہے کہ ان کے مداحوں کے لئے یہ نئے سال کا تحفہ ہوگا ۔گانے کا ویڈیو عدنان قاضی نے ڈائیریکٹ کیا ہے جسے سال دوہزار اکیس کا پہلا گانا بھی کہا جارہا ہے۔
علی ظفر نے اپنے نئے گانے کا ٹیزر جاری کر دیا
30 Dec, 2020 | 12:03 AM