پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری

30 Dec, 2019 | 09:26 PM

Arslan Sheikh

( علی رضا ) نئے سال پر عوام کو حکومت کا تحفہ، گیس اور بجلی کے بعد حکومت کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تیاری، اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کردی۔

حکومت نے نئے سال کا آغاز ہونے سے پہلے ہی غریب عوام پر مہنگائی بم گرانے کا پلان بنالیا، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں دو روپے 25 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش، پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز پیش کردی گئی۔

عوام کا کہنا ہے کہ سال 2019 کی مہنگائی بھلائے نہیں بھولتی اور اب حکومت نئے سال کے موقع پر بھی ایسا تحفہ دے رہی جوکہ ہمیں ناقابل قبول ہے، حکومت سے التماس ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی بجائے کمی کرے۔

اوگرا سفارش کے مطابق مٹی کا تیل 3 روپے دس پیسے فی لیٹر جبکہ لائٹ ڈیزل آئل بھِی مزید دو روپے آٹھ پیسے فی لیٹر مہنگا کیا جائے گا۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ حکومت کل کرے گی۔

یکم جنوری 2020 سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے کیا جائے گا۔

مزیدخبریں