نیب آرڈیننس، فیاض الحسن چوہان نے اپوزیشن کو کھری کھری سنا دی

30 Dec, 2019 | 07:31 PM

Arslan Sheikh

( قذافی بٹ ) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کہتی ہے ابو بچاؤ مہم میں ہمارا ساتھ دو جو نہیں ہو سکتا، اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کہتے ہیں نیب آرڈیننس کے ذریعے احتساب پر یوٹرن لینا تھا تو اسمبلی میں آ کر ہی لیتے۔

پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وفاق کے اداروں پی آئی اے، پوسٹل سروسز، ریلوے اور کئی اداروں کے ریوینو میں اضافہ ہوا۔ نیب آرڈیننس سے متعلق اپوزیشن محض جھوٹے الزامات لگا رہی ہے۔

قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا کہ نیب آرڈیننس حکومتی نعروں سے کھلا تضاد ہے۔ چودہ ماہ میں عام آدمی کیلئے سانس لینا مشکل کردیا گیا ملک کہاں جائے گا، دو وقت کی روٹی چھیننے والے کا اب اللہ حساب کرے گا۔

مزیدخبریں