وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات، سڑکوں پر سونیوالے 1700 افراد پناہ گاہوں میں منتقل

30 Dec, 2019 | 04:28 PM

Shazia Bashir

سٹی 42: شدید سردی میں بے سہارا افراد کو رہائش اورکھانے کی سہولیات کی فراہمی کے لیے پنجاب حکومت متحرک، چیف سیکرٹری پنجاب میجرریٹائرڈ اعظم سلیمان خان عارضی پناہ گاہوں کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اب تک صوبے بھرکے 36اضلاع میں 92 عارضی پناہ گاہیں قائم ہیں، جہاں1700افراد کومنتقل کیاجاچکا ہے، پناگاہوں میں بے سہارا افراد کورہا ئش کے علاوہ کھانے پینے کی سہولیات کی فراہمی جارہی ہیں، اس سلسلے میں اب تک لاہورڈویژن کے 4اضلاع میں11 پناہ گاہیں قائم ہیں جن میں 157 افراد کو شفٹ کیا گیا ہے۔  بہاولپورڈویژن کے 3 اضلاع میں 8 پناہ گاہیں قائم کی گئی ہیں، جن میں 241 افراد کومنتقل کیا گیا ہے.

اسی طرح ڈی جی خان ڈویژن کے 4 اضلاع میں 5پناہ گاہیں ہیں جن میں 60 افراد، فیصل آباد ڈویژن کے 4اضلاع میں16 پناہ گاہیں جن میں 563 افراد اورگوجرانوالہ ڈویژن کے 6 اضلاع میں10 پناہ گاہیں قائم ہیں جن میں 108 افراد کو شفٹ کیا فیا ہے، صوبے کے باقی شہروں میں بھی عارضی پناہ گاہیں قائم کرکے بے سہارا افراد کو منتقل کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پر سڑکوں پر سونے والے 1700 افراد پناہ گاہوں میں منتقل کر دیئے گئے۔ ان افراد کو 36 اضلاع میں قائم 92 پناہ گاہوں میں شفٹ کیا گیا۔ 1700 افراد کو پناہ گاہوں میں رات کا کھانا اور ناشتہ بھی دیا گیا۔
بہاولپور کی 2 پناہ گاہوں میں 180 افراد، بہاولنگر کی 5 پناہ گاہوں میں 49 افراد، رحیم یار خان کی ایک پناہ گاہ میں 12 افراد، ڈیرہ غازی خان کی ایک پناہ گاہ میں 43 افراد کو شفٹ کیا گیا۔ فیصل آباد کی 5 پناہ گاہوں میں 448 افراد، چنیوٹ کی 3 پناہ گاہوں میں 26 افراد، جھنگ کی 4 پناہ گاہوں میں 30، ٹوبہ ٹیک سنگھ کی 4 پناہ گاہوں میں 59، گوجرانوالہ کی 2 پناہ گاہوں میں 17 افراد کو منتقل کیا گیا۔ سیالکوٹ میں 45 افراد کو 4 پناہ گاہوں میں، لاہور میں 78 افراد کو 4 پناہ گاہوں میں، قصور میں 29 افراد کو 3پناہ گاہوں میں، شیخوپورہ میں 35 افراد اور ملتان میں 70 افراد، خانیوال میں 50 افراد، لودھراں میں 60 افراد اور وہاڑی میں 100 افراد کو پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا۔
اٹک میں 90 افراد، اوکاڑہ میں 23 افراد، پاکپتن میں 30 افراد، سرگودھا میں 57 افراد، بھکر میں 14 افراد، خوشاب میں 22 افراد اور میانوالی میں 7 افراد کو پناہ گاہوں میں شفٹ کیا گیا۔ لیہ میں 2 افراد، مظفرگڑھ میں 7 افراد، راجن پور میں 8 افراد اور ننکانہ صاحب میں 15 افراد کو پناہ گاہوں میں منتقل کرکے سخت سردی کے موسم سے بچایا گیا۔ گجرات میں 14 افراد، حافظ آباد میں 3 افراد، منڈی بہاؤالدین میں 14 افراد، نارووال میں 15 افراد، چکوال میں 17 افراد، جہلم میں 16 افراد اور ساہیوال میں 11 افراد، راولپنڈی میں 4 افراد کو کو پناہ گاہوں میں منتقل کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر سونے والے افراد کے لیے پناہ گاہیں آغوش کا کام کر رہی ہیں۔ ان افراد کو سخت سردی سے بچانا ہماری ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے افراد کو سونے کے لیے چھت دینا ریاست کا فرض ہے۔ پنجاب میں سڑکو ں پر سونے والے افراد کے لیے مزید پناہ گاہیں بنائیں گے۔

مزیدخبریں