سٹی 42: ڈی جی ایل ڈی اے سمیر احمد سید کی جانب سے پنتالیس کروڑ کے فنڈز کا اجرا، شہر کے پندرہ صوبائی حلقوں میں ترقیاتی کام شروع کرانے کے لیے چیف انجینئرایل ڈی اے نے ورک آ رڈرز جاری کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق پی پی 158عبدالعلیم خان کے حلقے میں تین کروڑ کا کام میاں آفتاب کمپنی کوالاٹ کردیا گیا ہے، پی پی 173 ملک سرفراز کے حلقے میں دو کروڑ چوراسی لاکھ کا کام رحمت ٹریڈرزاورپی پی 161 ملک ندیم عباس کے حلقے میں دو کروڑ پچانوے لاکھ کا کام منیر ٹریڈرز کو الاٹ کیا گیا ہے۔
پی پی 159 مراد راس کے حلقے میں دو کروڑ تراسی لاکھ کا کام منیر ٹریڈرز، پی پی170محمد امین کے حلقے میں دو کروڑ اٹھانوے لاکھ کا کام رحمت ٹریڈرز، پی پی151 اسلم اقبال کے حلقے میں دوکروڑ اٹھاسی لاکھ کا کام رحمت ٹریڈرز اورپی پی160 محمودالرشید کے حلقے میں دو کروڑپچھتر لاکھ کا کام الفرقان ٹریڈرزکو الاٹ کیا گیا ہے۔
پی پی168ملک اسد کھوکھر کے حلقے میں تین کروڑ تراسی لاکھ کا کام میاں افتخار اینڈ کمپنی، پی پی179 ملک مختاراحمد کے حلقے میں دو کروڑستاسی لاکھ کا کام راشد منہاس کمپنی، پی پی177 ہاشم ڈوگرکے حلقے میں دو کروڑ ترانوے لاکھ کا کام راشد منہاس کمپنی، پی پی 132 محمدعاطف کے حلقے میں تین کروڑ اکیس لاکھ کا کام محمد اسلم اینڈ کمپنی کو الاٹ کیا گیا ہے۔
پی پی 142 خان شیراکبرکے حلقے میں تین کروڑ تریپن لاکھ کا کام ذوالفقاراینڈ کمپنی کو، پی پی 135عمرآفتاب کے حلقے میں تین کروڑ تیرہ لاکھ کا کام علی ڈویلپرز، پی پی 136خرم اعجازکے حلقے میں چار کروڑکا کام شہباز کنسٹرکشن اورپی پی140میاں خالد محمود کے حلقے میں تین کروڑکا کام عبدالحمید کمپنی کو الاٹ کیا گیا ہے، صوبائی حلقوں میں پیچ ورکنگ اورشاہراہوں کی بحالی کا کام کیا جائے گا۔
45کروڑ کے فنڈز کا اجرا، شہر کے 15صوبائی حلقوں میں ترقیاتی کام شروع
30 Dec, 2019 | 04:18 PM