(سعدیہ خان) ماسٹرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ میں مینز سنگل کا ٹائٹل عقیل خان نے جیت لیا، ویمن سنگل میں اوشنا سہیل جب کہ انڈر 18 میں حذیفہ عبدالرحمن نے کامیابی حاصل کی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور جمخانہ میں ماسٹرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے ہوئے، انڈر 18 کے پہلے فائنل میں حزیفہ عبدالرحمن نے محمد شعیب کو، ویمن سنگل میں اوشنا سہیل نے سارہ محبوب کو شکست دی جب کہ عقیل خان نے محمد عابد کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
منتظمین ماسٹر کپ ٹینس ٹورنامنٹ کا کہنا تھا کہ 20 سال بعد اتنا زبردست ٹورنامنٹ منعقد ہوا، فیڈریشن کو چاہیئے کہ قومی سطح پر ٹینس کپ منعقد کرائیں۔
ماسٹرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کیے گئے۔