(عمراسلم) مسلم لیگ ( ن) لاہور کے زیر اہتمام ’’ یوم تاسیس‘‘ کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی، ن لیگی اعلیٰ قیادت مریم نواز، حمزہ شہبازشریف اورسنیئر لیگی رہنما سردار ایاز صادق غیر حاضر رہے۔
تفصیلات کے مطابق نصیرآباد میں یوم تاسیس کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں مسلم لیگ ( ن) کی اعلیٰ قیادت غیر حاضر رہی، مریم نواز، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازشریف، سنیئر رہنما سردار ایاز صادق اور ارکان قومی و صوبائی اسمبلی غیر حاضر رہے۔ صدر مسلم لیگ ( ن) لاہور پرویز ملک اور سینیٹر ڈاکٹر اسد اشرف کا کہنا تھا کہ میاں نوازشریف کے ادوار میں ہمیشہ ترقی ہوئی۔
چیئرپرسن شعبہ خواتین لاہور شائستہ پرویزملک کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی، تقریب میں بیگم کلثوم نواز کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔
تقریب میں لیگی رہنماؤں کے لیے حلوہ پوری ناشتے کا اہتمام کیا گیا، لیگی کارکنان وزیراعظم میاں نوازشریف کے نعرے لگاتے رہے، دوسری جانب لیگی قیادت کی عدم شرکت موضوع بحث بھی رہی۔