نیو ائیر نائٹ پر منچلوں کو نکیل ڈالنے کیلئے حکمت عملی تیار

30 Dec, 2018 | 03:36 PM

Sughra Afzal
Read more!

(سٹی 42) ٹریفک پولیس نے لاہور میں نیوائیر نائٹ پر ہلڑ بازی، آتشبازی اور ون ویلنگ روکنے کے لیے حکمت عملی تیار کرلی۔

نئے سال کی خوشی کے نام پر موت کے کھیل کی اجازت نہیں ہو گی۔ ہوائی فائرنگ، ون ویلنگ، اوور سپیڈنگ، ہلڑ بازی اور  سڑکوں پر مستی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ٹریفک پولیس نے نیو ائیر نائٹ پر منچلوں کو قابو کرنے کیلئے حکمت عملی تیار کرلی۔ ون ویلروں کو روکنے کیلئے ٹریفک پولیس کا ستر رکنی ہیوی بائیکس دستہ پٹرولنگ کرے گا جبکہ اہم شاہراہوں پر سپیڈ کم کرنے کیلئے بیریئرز لگائے جائیں گے۔ 

سٹی او لیاقت ملک نے بتا یا کہ مال روڈ ، کینال روڈ، جیل روڈ سمیت شہر بھر کی اہم شاہراہوں پر ناکے لگائے جائیں گے ، نیو ائیر نائٹ پر2 ایس پیز ، 12 ڈی ایس پیز   اور 12 سو سے زائد  ٹریفک وارڈنز تعینات کیے جائیں گے ، مال روڈ پر تمام موٹرسائیکلسٹ کو سروس لین چلایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سال 2018 میں ون ویلنگ کے 414 مقدمات درج ہوئے۔ون ویلنگ جیسا خطرناک کھیل اب تک کئی نوجوانوں کی جان لے چکا ہے۔والدین کی یہ بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں۔

مزیدخبریں