" میرا " کی انگلش ٹھیک ہوگئی، انگریزی میں وزیراعظم کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے

30 Dec, 2018 | 12:28 AM

Arslan Sheikh

( سٹی42) لالی وڈ انڈسٹری کی معروف اداکارہ " میرا "  کی انگلش ٹھیک ہوگئی، انگلش میں وزیراعظم عمران خان کی تعریف کی، اس سلسلے میں انھوں نے ویڈیو پیغام بھی جاری کردیا ہے۔

مشہور و معروف اداکارہ " میرا " نے جہاں اپنی اداکاری سے اپنے فینز میں لوہا منوایا ہوا ہے وہیں سوشل میڈیا پر اپنی گلابی انگلش کے حوالے سے بھی بہت مشہور ہیں اور ہر انٹرویو میں خبروں کی زینت بننے کا فن رکھتی ہیں۔

اس بار اداکارہ " میرا " اپنے انوکھے سٹائل میں وزیراعظم عمران خان کے نام دلچسپ پیغام لیکر آئی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے کام سے ثابت کردیا ہے کہ وہ ایک عظیم لیڈر ہیں۔ پاکستان کو ایسے ہی لیڈر کی ضرورت ہے، اداکارہ نے شوکت خانم ہسپتال کے لیے عوام سے بھرپور چندہ دینے کی بھی اپیل کی ہے۔

مزیدخبریں