جنید ریاض:ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے سی ایم پیکج کے تحت 50 اساتذہ کو گریڈ بارہ سے چودہ میں ترقیاں دے دیں۔
تفصٰلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے 50 اساتذہ کی ترقیوں کے احکامات جاری کردیئے۔ اساتذہ کی ترقیوں کے لیے گزشتہ ماہ ڈیپارٹمنٹ پرموشن کمیٹی کی میٹنگ ہوئی تھی۔ فنانس ڈیپارٹمنٹ کی منظوری کے بعد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
مراسلے کے مطابق 50 اساتذہ میں شاہین نصرت ، رضیہ تبسم، طاہرہ نسیم ، گلشن آرا ، رفعت نور، نسرین زاہد ، رضیہ بانو ، شاہدہ شیرعلی ، ادیبہ مقبول ، زرینہ پروین ، نصرت نذیر، عصمت ناز اور انیلا حمید شامل ہیں ۔