محکمہ ماحولیات کی کارروائی، ہسپتالوں کا فضلہ جمع کرنے والی فیکٹریاں سیل

30 Dec, 2017 | 06:54 PM

(فاران یامین) محکمہ ماحولیات ٹیم کی بند روڈ کے ملحقہ علاقوں میں کارروائی، ہسپتالوں کا فضلہ جمع کرنے والے اور ری سائیکل کرنے والے چار گودام سیل کر دیئے گئے۔

محکمہ ماحولیات کی ٹیم صحت دشمن عناصر کیخلاف ان ایکشن، بند روڈ کے ملحقہ علاقوں میں پے در پے کارروائیاں، ہسپتالوں کا فضلہ جمع کرنے والے اور ری سائیکل کرنے والی مزید چار فیکٹریاں سیل کردی گئیں۔

گزشتہ روز بھی بند روڈ میں ہی چار فیکٹریاں سیل کی گئیں تھیں، فیکٹریوں میں خون آلود فضلہ کھلے آسمان تلے رکھا گیا تھا، جس سے پولیتھین بیگز بنائے جارہے تھے۔ اس دوران لاکھوں روپے مالیت کا فضلہ قبضے میں لیا گیا۔

مزیدخبریں